لندن (نیوزڈیسک) وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کے ایک سیاستدان کو سراہا ہے جنہوں نے برطانیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بھارت کو2سو سالہ نوآبادیاتی دور میں نقصان پہنچانے پر ہرجانہ ادا کرے۔ اخبار گارڈین کے مطابق سینٹر لیفٹ کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے یہ مطالبہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تقریر کے دوران کیا۔ جسے آکسفورڈ یونین نے آن لائن پر آویزاں کردیا تھا۔ جسے یوٹیوب پر15لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔ بھارتی وزیراعظم کے مطابق ہرجانے کا اندازہ2ٹریلین پونڈ تک لگایا گیا ہے۔ نریندر مودی اس سال کے آخر میں برطانیہ کا دورہ کرنے والے ہیں جس کے لیے تاریخ طے کی جانا باقی ہے۔ ششی تھرور نے مطالبے کی تعریف پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے جن کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے