انقرہ (نیوزڈیسک) ترکی نے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ اور علیحدگی پسند کرد تنظیم پی کے کے کے خلاف جاری عسکری آپریشن کے جائزے کےلئے نیٹو ممالک کے سفیروں کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ پی کے کے نے اس حملے کو ترکی اور دولتِ اسلامیہ کے درمیان اتحادی کارروائی تصور کرتے ہوئے ترک پولیس پر حملے شروع کر دیے۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹوٹنبرگ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ترکی نے نیٹو کے آئین کے آرٹیکل 4 کے تحت یہ اجلاس طلب کیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی رکن ملک اپنی علاقائی حدود کو خطرے کے پیشِ نظر تمام رکن ممالک کا اجلاس طلب کرنے کا حق رکھتا ہے۔