اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان پنجاب کی سیاسی اور بیورو کریسی کی کارکردگی پر نالاں ،پنجاب کی بیورو کریسی شریف برادران اور سینئر افسران کے اثر سے نہ نکل سکی ، حکومت کے ترقیاتی اور فلاحی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے لگی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کے سیکرٹری عامر جان بھی اپنے سابق ہم منصب طاہر خورشید کے نقش قدم پر چلنے لگے،
پنجاب میں تقرر و تبادلے طاہر خورشید کی مشاورت سے ہونے لگے ہیں۔ شریف برادران کے زیر اثر جونیئر افسران کو اچھے عہدوں پر تعینات کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ شریف برادران کے چہیتے سید جاوید اقبال بخاری کی بطور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن تقرری اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ شہباز دور میں سید جاوید اقبال بخاری کے علاوہ تمام پی سی ایس آفیسرز تیر عتاب رہے اور پوسٹنگ حاصل نہ سکے۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کے دست راست مجاہد شیر دل کو سیکرٹری پلاننگ لگا دیا گیا ہے، مجاہد شیر دل شہباز شریف کے دور انتخابات میں حکومت کو فائدہ پہنچانے والے منصوبوں میں فنڈز فراہم کرتے تھے ، صوبائی سیکرٹری بنا ئے جانیوالے مسعود اختر بھی شہباز دور میں چیف سیکرٹری آفس میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ فواد حسن فواد اور توقیر شاہ پنجاب میں بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کروانے میں مصروف ہیں ۔ عامر جان یہ احکامات فواد حسن فواد اور توقیر شاہ کی مشاورت سے جاری کررہے ہیں جبکہ دانش بھی فواد حسن فواد کے نئے آفیسرز کی لابی میں عامر جان مسعود اختر اور مجاہد شیردل جی طرح شامل ہیں، طاہر خورشید توقیر شاہ کی مددسے پی ایم ایل کا اعتماد حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ طاہر خورشید کو پنجاب سے اچانک نکالے جانے کا غصہ جبکہ توقیر شاہ کو رنگ روڈ رپورٹ پر نالاں ہیں، پنجاب میں ناقص کاکردگی کے حامل ڈی سی دانش کو گوجرانوالہ تعنیات کر دیا گیا ۔ دانش کا راوی روڈ منصوبے کو التوا میں ڈالنے کہ وجہ سے لاہور سے تبادلہ کیا گیا۔