منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کا امیدوار محکمہ اوقاف کا نادہندہ نکلا

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی) کنٹو نمنٹ بورڈ سرگودھا کے انتخابات میں وارڈ نمبر تین سے حکومتی پارٹی پی ٹی آئی کے امیدوار کو محکمہ اوقاف کے سات لاکھ 26 ہزار سے

زائد کے باقی دار ہونے پر نادہندہ قرار دے کر عدم ادائیگی کی صورت میں الیکشن میں حصہ لینے سے روک دینے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومتی پارٹی پی ٹی آئی کے راہنما محمد ارشد وڑائچ کنٹو نمنٹ بورڈ سرگودھا کے الیکشن میں وارڈ نمبر3 سے بلا کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں جن کے زمہ محکمہ مسلم اوقاف کے سات لاکھ 26 ہزار 640 روپے واجب ادا ہیں جن کو باقی دار ہونے پر نادہندہ قرار دے کرمحکمہ اوقات سرگودھا کے ڈسٹرکٹ آفیسر حسن رضوان نے چیف ایگزیکٹو کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کو درخواست دی کہ الیکشن میں امیدوار محمد ارشد وڑائچ ولد محمد اسلم وڑائچ مسلم اوقاف پنجاب کے پلاٹ نمبر ایک رقبہ تعدادی 4کنال برائے تنصیب پٹرول پمپ ملحقہ دربار مٹھ معصوم فیصل آباد روڈ کے کرایہ دار ہیں جن کے زمہ جون 2021 تک سات لاکھ چھبیس ہزار چھ سو چالیس روپے بقایاجات ہیں۔جو نوٹسسز کے اجرائ￿ کے باوجود بلا وجہ ادا ئیگی سے انکاری ہیں اس لئے سرکاری محکمہ کے نادہندہ کو سرکاری واجبات ادا کرنے تک الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے۔اس صورتحال پر حلقہ میں طرح طرح کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…