پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

لاہور میں رکشہ ڈرائیور اور ساتھی کی مسافر خاتون اوراس کی بیٹی سے مبینہ زیادتی ، مقدمہ درج

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی دارلحکومت لاہور میں رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے مسافر خاتون اوراس کی بیٹی کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہاڑی کی رہائشی خاتون اور اس کی

بیٹی ٹھوکر نیاز بیگ پر گاڑی سے اتری اور صدر کینٹ جانے کے لئے رکشہ بک کروایا تاہم رکشہ ڈرائیور خاتون اور اس کی بیٹی کو گھما پھرا کرایل ڈی اے ایوینیولے گیا۔پولیس نے بتایا کہ رات کی تاریکی میں زیادتی کی گئی ، تحقیقاتی ٹیمیں موقع سے شواہدجمع کر رہی ہیں اور خاتون کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ماں اوربیٹی کامیڈیکل کرالیاگیا ہے اور شواہد بھی اکٹھے کرکے بیانات بھی قلمبند کرلیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ،ملزمان کے قریب پہنچ گئے ہیں اور جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔دوسری جانب ایل ڈی ایایونیومیں مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تھانہ چوہنگ میں وہاڑی کی رہائشی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ رکشہ ڈرائیورکیخلاف درج کیاگیا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ خاتون 15سالہ بیٹی کے ہمراہ وہاڑی سے لاہورآئی تھی اور وہ رکشہ نمبرایل ای یو4882 میں بہن کے گھرصدربازارجارہی تھی۔مقدمے میں کہا گیا کہ رکشہ ڈرائیورصدربازارجانے کی بجائے ماں بیٹی کوایل ڈی ایایونیولے گیا، رکشہ ڈرائیور اوراس کے ساتھی نے ماں بیٹی سے باری باری زیادتی کی تاہم شور مچانے پر دونوں رکشہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، دونوں افراد خاتون کا موبائل اور5ہزار روپے بھی لے گئے۔وزیراعلی پنجاب نے بھی تھانہ چوہنگ کی حدودمیں ماں بیٹی سے مبینہ زیادتی کانوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی گرفتاری کاحکم دے دیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملزمان کو48 گھنٹے میں قانون کی گرفت میں لایا جائے جبکہ آئی جی پنجاب نے بھی ملزمان کوجلدگرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خواتین کوانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پریقینی بنائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…