منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دوسری ویڈیو کا سراغ لگا لیا گیا

datetime 22  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)جواں سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دوسری ویڈیو کا سراغ لگا لیا گیا، ویڈیو آزاد کشمیر کے ضلع میر پو رکی نکلی، آئی جی پنجاب نے ویڈیوکے حوالے سے آئی جی آزاد کشمیر پولیس سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا ہے ۔

ابتدائی تحقیق کے مطابق مذکورہ ویڈیومیر پور آزاد کشمیر کے شہری حسنین نے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی، ایس پی سی آر او نے حسنین کا نمبر ٹریس کرکے اس کے ساتھ رابطہ کرکے ویڈیو بارے دریافت کیا۔حسنین نے دوران گفتگو تصدیق کی کہ مذکورہ ویڈیو جھری کس فیملی پارک میر پورآزاد کشمیر کی ہے، 14اگست کی شام 6بجے پارک میں آنے والی دو فیملیوںکے درمیان جھگڑا ہوا۔ حسنین کے مطابق اس نے ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے ڈیلیٹ کردیا، مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پیجز پر چلتی رہی اور کچھ ہی دنوں میں وائرل ہوگئی،ڈی پی آر پنجاب پولیس نے کہاہے کہ آزادکشمیر پولیس مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو کافی گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ اوباش افراد ایک لڑکی پر تشدد اور دست درازی کر رہے ہیں۔جشن آزادی کی مناسبت سے لڑکی نے سفید سوٹ کے ساتھ گلے میں سبز رنگ کا دپٹہ پہنا ہوا ہے جبکہ اس دوران وہاں موجود معمر خاتون اور دوسری لڑکی اس لڑکی کو درندوں سے بچانے کی کوشش کرتی نظر آرہی ہیں۔ متاثرہ لڑکی ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان افراد کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…