ماسکو(این این آئی )روس کے صدر پیوٹن اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے طالبان سے تعلقات کے حوالے سے اشارے دیئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکمرانی حقیقت ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا اہم ہے۔ادھر برطانوی
وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا کہ اگر ضروری ہوا تو برطانیہ طالبان کیساتھ کام جاری رکھے گا۔علاوہ ازیں چین نے کہا کہ انسانی المیہ اور خانہ جنگی روکنا ہی مہاجرین کے مسئلے کا بنیادی حل ہے۔ عالمی برادری کی اولین ترجیح افغانستان کے تمام دھڑوں کو متحد کرنا اور بات چیت کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔