پشاور(این این آئی)صوبائی دارلحکومت پشاور میں 31 اگست تک ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم بند کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کمشنر پشاور ڈویڑن ریاض خان محسود کی زیر صدارت کورونا ویکسینیشن میں تیزی لانے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سم بند کردی جائے گی۔کمشنر پشاور نے کہا کہ آج سے گھر گھر موبائل ویکسینیشن شروع کی جائے، اور ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کے لئے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ عملہ کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی جائیں۔