جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

کابل ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے والے امریکی ملٹری طیارے میں کتنے لوگ سوار تھے ؟ جہاز کے اندر کی تصویر نے ہر کسی کو حیرت میں ڈال دیا

datetime 17  اگست‬‮  2021 |

کابل ،لندن(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)گزشتہ روزامریکہ کا سی 17 طیارہ کابل ایئر پورٹ پر پہنچا تو اس میں سوار ہونے کیلئے لوگوں کا سمندر امڈ آیا تاہم جہاز میں ایک حد تک ہی لوگوں کو سوار کیا جا سکتا تھا ، سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے گردش کر رہی ہے جو کہ ممکنہ طور پر جہاز کے اندر بنائی گئی ہے جس میں سینکڑوں لوگ جہاز کے فلور پر

بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کے بارے میں بی بی سی کا کہناہے کہ جہاز میں تقریبا ً640 افراد سوار تھے جو کہ جہاز کی گنجائش سے بہت زیادہ ہیں ۔دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو طالبان کو بطور افغان حکومت تسلیم نہیں کرنا چاہیے، جب کہ یہ بات واضح ہے کہ بہت جلد افغانستان میں نئی انتظامیہ وجود میں آنے والی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ملک اپنے طور پر طالبان کو تسلیم کرے،اس ضمن میں برطانوی وزیر اعظم نے مغربی ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام اقوام متحدہ یا نیٹو جیسے کسی ادارے کے طریقہ کار کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک جیسی سوچ رکھنے والے ممالک اس معاملے پر ایک جیسا موقف اختیار کریں، تاکہ ہم افغانستان کو خونریزی اور دہشت گردی کی آماجگاہ بننے سے

روک سکیں۔جانسن نے کہا کہ برطانوی سفیر ایئرپورٹ پر موجود ہیں، جہاں وہ مستعدی کے ساتھ ویزا درخواستوں کے عمل کو نمٹا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ برطانوی سفارت خانے کا زیادہ تر عملہ پہلے ہی ملک واپس آ چکا ہے۔کابینہ کے اجلاس کے دوران، جانسن نے کہا کہ اس وقت برطانیہ کی اولین ترجیح یہ ہے کہ اپنے شہریوں کے انخلا کو یقینی بنایا جائے، ساتھ ہی ان افغان باشندوں کو ویزا جاری کیا جائے جنہوں نے دو عشروں تک ہماری افواج کا ساتھ دیا تھا،اور یہ کام آئندہ چند دنوں کے اندر جتنا جلد ہو سکے کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…