پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کابل ائیر پورٹ خون میں نہا گیا

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ،ماسکو،نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر افغانستان چھوڑنے والے افراد کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے امریکی فوجیوں کی جانب سے

فائرنگ کی گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوجی اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ پانچ افراد کی لاشوں کو ایک گاڑی میں کابل ائیرپورٹ سے لے جایا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا پانچوں افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے یا پھر بھگدڑ مچنے سے۔دوسری جانب طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضے کے بعد عالمی سطح پرافغانستان کی موجودہ صورت حال پرغور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی کوششیں تیز ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس ، ایسٹونیا اور ناروے نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی تاکہ افغانستان کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہاکہ ان کا ملک دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف تحریک طالبان کے جنگجو دارالحکومت کابل میں داخل ہوچکے جبکہ صدر اشرف غنی نائب صدر سمیت ملک چھوڑ گئے ۔روسی عہدیدار زمیر زابا لوف کا کہنا تھا کہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ جلد ہی سلامتی کونسل کی ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…