جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ کاکنٹرول سنبھال لیا

datetime 16  اگست‬‮  2021 |

واشنگٹن، کابل (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے کابل ایئرپورٹ کی حدود کو محفوظ بنالیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کابل میں امریکی سفارت خانہ مکمل خالی کرالیا گیا ہے اور سفارت خانے

کا تمام عملہ حامد کرزئی ایئرپورٹ کی حدود میں موجود ہے۔دوسری جانب افغان طالبان کے قبضے کے بعد کابل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والوں کا رش لگ گیا ہے، ہزاروں کی تعداد میں اہلکار اور عہدیدار بھی ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔انٹرنیشنل پروازیں بند ہونے سے خواہش مند افغانوں اور غیرملکیوں کو افغانستان سے نکلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔امریکی محکمہ خا رجہ کا کہنا تھا کہ کابل ایئر پورٹ کے احاطے کی سیکیورٹی امریکی فوج نے سنبھال رکھی ہے۔دوسری جانب کابل میں امریکی سفارت خانہ بند کردیا گیا، سفارتی عملے کی واپسی کا آپریشن جاری ہے۔علاوہ ازیں یورپی یونین اسٹاف کے کئی ارکان کابل میں نامعلوم محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔گزشتہ روز جرمنی نے بھی کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا۔ جرمن وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سفارت خانے نے کہا کہ کابل سے نکلنے کے خواہش مند امریکی آن لائن رجسٹریشن کرائیں۔

دوسری جانب نیٹو کے مطابق کابل ایئرپورٹ سے تمام کمرشل پروازیں معطل کردی گئیں، کابل ایئرپورٹ سے صرف فوجی طیاروں کو پرواز کی اجازت ہوگی۔علاوہ ازیں یورپی یونین اسٹاف کے کئی ارکان کابل میں نامعلوم محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔گزشتہ روز جرمنی نے بھی کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا۔ جرمن وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…