جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

بینکنگ جرائم عدالت سے شہباز ،حمزہ کی عبوری ضمانت میں 4ستمبر توسیع

datetime 16  اگست‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)بینکنگ جرائم عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 4ستمبر توسیع جبکہ احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 16ستمبر تک ملتوی کردی ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف پارٹی

رہنمائوں کے ہمراہ عدالتوںمیںپیش ہوئے ۔بینکنگ جرائم عدالت کے جج قیصر نذیر بٹ نے شوگر کے کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی ۔ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اپنایا کہ سینئر وکیل امجد پرویز ہائیکورٹ میں مصروف ہیںاس لئے پیش نہیں ہو سکتے ،قومی اسمبلی کا سیشن بھی ہے اس لئے لمی تاریخ دیدیں ۔فاضل جج نے کہاکہ قومی اسمبلی کا سیشن اگر فکس ہوگیا تو عدالت اس کو دیکھ لے گی،قائد حزب اختلاف کی ذمہ داریوں میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی ۔عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں4 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی۔بینکنگ جرائم عدالت کے باہر موجود پولیس نے لیگی رہنمائوں اوروکلا ء کو اندر جانے سے روک دیا جس کی وجہ سے توںتکرار بھی ہوئی ۔ اس موقع پر وکلاء نے احتجاج بھی کیا ۔احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ،رمضان شوگر مل اور آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ شہباز شریف،حمزہ شہباز ،فضل داد،شعیب قمر ،نثار احمد،مسرور انور،راشد کرامت ،قاسم قیوم سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوے ۔احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے کیسز پر سماعت کی ۔ شہباز شریف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نیا پارلیمانی سال شروع ہو رہا ہے ،شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہیں ان کا اسمبلی میں ہونا ضروری ہے ۔ فاضل عدالت نے کہا کہ میں نے تو پہلے ہی بہت لمبی تاریخ دی تھی۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ یہ آئینی معاملہ ہے ،قائد حزب اختلاف کا اسمبلی سیشن میں جانا ضروری ہے۔احتساب عدالت نے سماعت 16ستمبر تک ملتوی ۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجما ن مریم اورنگزیب،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ، وحید عالم خان، غزالی بٹ، ملک ریاض، رخسانہ کوثر، خلیل طاہر سندھو سمیت دیگر رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں اظہار یکجہتی کیلئے عدالت پہنچے اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…