ماسکو (این این آئی )روس نے کہا ہے کہ وہ فی الحال کابل میں اپنی سفارتی عملے کو واپس بلانے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان پیش قدمی میں تیزی دیکھی گئی ہے اور مسلح جنگجو اب دارالحکومت کابل میں داخل ہو رہے ہیں۔ امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ملک افغانستان میں اپنے شہریوں اور سفارتی عملے کی واپسے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔مگر روس کے دفتر خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وہ کابل میں ماسکو کے سفیر سے براہ راست رابطے میں ہیں۔ان کا کہناتھا کہ روس کا سفارتی عملہ پرسکون ماحول میں کام کر رہا ہے اور فی الحال ان کا واپسی کے لیے کوئی منصوبہ تشکیل نہیں دیا گیا۔