جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بڑا بریک تھرو طالبان اور افغان حکومت کے درمیان اہم ترین معاہدہ طے پا گیا

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ٗ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی)افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ عبدالستار میرز کوال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔قائم مقام افغان وزیر داخلہ نے بتایا کہ معاہدے کے تحت عبوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی پرامن ماحول

میں ہو گی۔دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کو اقتدار کی منتقلی کے لیے افغان صدارتی محل میں مذاکرات جاری ہیں جس میں عبداللہ عبداللہ ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق علی احمد جلالی کو نئی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی فوجیوں کے واپس جانے اور طالبان کی تیز پیش قدمی کے باعث افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے مختلف ممالک کی درخواست پر پاکستان کی قومی ایئر لائن نے خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا ایک بوئنگ 777 طیارہ آج صبح 11 بجے جبکہ ایک ایئر بس صبح 9 بجے اسلام آباد سے کابل پہنچے ۔غیرملکیوں اور مختلف ملکوں کی کمپنیوں کے افغانستان میں پھنسے ورکرز کو کابل سے نکالا جائے گا، مختلف ممالک نے پی آئی اے سے خصوصی آپریشن شروع کرنے کی استدعا کی تھی جس پر پی آئی اے نے افغانستان کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔مسافروں کے لوڈ کے پیش نظر پی آئی اے نے افغان سول ایوی ایشن حکام سے اضافی پروازوں کی اجازت لی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…