جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

گورنر جلال آباد نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

datetime 15  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )طالبان کی فتوحات میں تیزی آگئی ۔ گورنر جلال آباد نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ تفصیلات کے مطابق طالبان نے بغیر لڑائی کیے ہی جلال آباد کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور گورنر جلال آباد نے ہتھیار ڈال دیے ہیں ۔

دوسری جانب طالبان نے کئی اہم شہروں پر قبضے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل کا گھیراو شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کابل تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، گزشتہ روز طالبان نے ازبک سرحد کے قریب آخری بڑے شہر مزار شریف پر بھی قبضہ کر لیا تھا جبکہ جلال آباد بھی طالبان کے کنٹرول میں جا چکا ہے۔خیال رہے کہ طالبان اپنے پہلے دور میں بھی مزار شریف پر قابض نہیں ہو سکے تھے۔پاکستانی سرحد کے ساتھ دو اہم صوبوں پکتیا اور پکتیکا کے علاوہ فاریاب اور کنڑ بھی افغان حکومت کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں اور طالبان اب تک 34 میں سے 25 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کابل کئی گھنٹوں تک تاریکی میں ڈوبا رہا لیکن اس کی کوئی وجہ سامنے نہ آ سکی۔ادھر امریکا نے اپنے سفارتی عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے فوجی دستے کابل بھیج دیئے ہیں جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی عملے کے بحفاظت انخلا کے لیے فوجیوں کی تعداد کو 3 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار کر دیا ہے۔امریکی صدر نے طالبان کو خبردار بھی کیا ہے کہ وہ انخلا کے مشن پر مامور اہلکاروں کو نقصان پہنچانے سے باز رہیں۔افغانستان سے فوجی انخلا کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ 4 امریکی صدور کے دور میں ہماری فوج افغانستان میں موجود رہی لیکن وہ اب اس جنگ کو پانچویں صدر تک منتقل نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…