لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ماڈل نایاب کے سوتیلے بھائی نے ہی اسے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ نایاب سے تکرار ہوئی تو تشدد کے بعد اس کا گلا دبا کر اسے
قتل کر دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ موقع واردات سے ملنے والے شواہد نے قاتل تک پہنچنے میں مدد کی، مقتولہ کے گھر کے دروازوں سے ملنے والے فنگر پرنٹس قاتل سے میچ ہوئے۔یاد رہے کہ ماڈل نایاب کے قتل کا واقعہ11 جولائی کو لاہور میں پیش آیا تھا۔جس کی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری تھی۔