اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) توہین مذہب کے الزام میں رہائی پانے والا جوڑا پاکستان سے یورپ پہنچ گیا۔روزنامہ جنگ میں وقار گیلانی کی شائع خبر کے مطابق ان کے وکیل سیف الملوک کا کہنا ہے کہ شگفتہ اور شفقت اپنے چار بچوں کے ہمراہ پاکستان سے جاچکے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ سے توہین مذہب کے الزام میں حال ہی میں رہا ہونے والا عیسائی جوڑا اپنے چار بچوں کے ہمراہ پاکستان سے ایک یورپی ملک منتقل ہوچکا ہے۔ شگفتہ کوثر اور شفقت ایمانیول کو ایک یورپی ملک نے پناہ دی ہے، جب کہ دوسری جانب شکایت کنندہ نے ان کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔