بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان نے یوم آزادی پر بھارتی وزیر اعظم کا بیان منافقانہ طرز عمل قرار دیدیا

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے یوم آزادی 14 اگست کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم کے بیان کو منافقانہ طرز عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں خیرسگالی کے خواہشمند افراد اس سیاسی اور سستی شہرت کے حامل بیانیے کو مسترد کردیں گے۔بھارتی وزیر اعظم

نریندر مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں 14 اگست کو تقسیم ہند کی ہولناکیوں کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا جس کی دفتر خارجہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت سے زیادہ دنیا میں کوئی بھی جدید ریاست اپنے آپ سے اتنی زیادہ متصادم نہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ ہندوتوا نظریے کا پرچار اور اور نفرت اور تشدد کو ہوا دینے والے آج کس ڈھٹائی سے منافقانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر 1947 میں آزادی کے پس منظر میں پیش آنے والے المناک واقعات اور بڑے پیمانے پر ہونے والی ہجرت پر بات کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تاریخ کو مسخ اور فرقہ واریت کو ہوا دینا آر ایس ایس-بی جے پی حکومت کا خاصا ہے، لوگوں کے پرانے زخموں کو بھرنا تو بہت دور کی بات ہے بلکہ وہ انتخابی فوائد کے لیے مزید اختلافات پیدا کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ بھارت میں امن پسند اور خیر سگالی کے خواہاں لوگ اس سیاسی اور سستی شہرت کے حامل بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کردیں گے جس کا مقصد صرف تقسیم در تقسیم ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…