جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

کسی صورت نیلام نہیں ہونے دیں گے، سندھ حکومت نے صوبے کی املاک وفاقی حکومت کو دینے سے صاف انکار کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے صوبے کی املاک وفاقی حکومت کو دینے سے صاف انکار کردیاہے۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر بورڈ اور جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کی متروکہ املاک کسی صورت میں نیلام ہونے نہیں دے گی۔

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سندھ کے خلاف سازشیں کرنا بند کریں۔سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی فروغ نسیم کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔سندھ میں1965 اور 1971 میں چھوڑی گئی متروکہ املاک پر صرف سندھ کے عوام کا حق ہے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق میں بیٹھے سازشی ٹولے کی سندھ کے خلاف سازش ناکام بنا ئیں گے۔سندھ کے عوام نے بھارت سے آئے مہاجروں کو ویلکم کیا،دل میں جگہ دی مگر اب سندھ کو عالمی یتیم خانہ نہیں بننے دیں گے۔بنگالی،بہاری،افغانی اور کسی غیر ملکی کو سندھ میں زمین تو کیا ایک اینٹ بھی نہیں دیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی حدود میں رہے۔سندھ کی زمینوں پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے مطالبہ کیا کہ افغان مہاجرین اور دیگر غیر ملکیوں کو سندھ سے نکالاجائے۔شیخ رشید نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 14 اگست تک کا وقت دیا تھا۔اسماعیل راہو نے سوال کیا کہ کیا متروکہ املاک پنجاب،کے پی میں نہیں ہیں کیا ان کے لیے کوئی کمیٹی بنائی گئی۔عمران خان کی حکومت نے تین سالوں میں سندھ کے عوام کو ایک اینٹ بھی نہیں دی۔جھوٹی وفاقی حکومت کی کمیٹیاں بھی جھوٹی ہیں۔سندھ کی املاک کسی کے باپ کی نہیں بلکہ سندھ کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…