کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ میں ٹی وی چینلز کے لائسنس معطل کرنے کے کیس سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے چیئرمین پیمرا کے اختیارات سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا۔عدالت نے رولز کے بغیر چیئرمین پیمرا کے اختیارات کو غیر قانونی قرار دے دیا، چیئرمین پیمرا کے اختیارات سے متعلق پی بی اے نے درخواست دائر کی تھی۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ رولز بنائے بغیر چیئرمین پیمرا سیکشن 13 کا استعمال نہیں کر سکتے۔پی بی اے نے کہا کہ رولز سیکشن 13 کے تحت چیئرمین پیمرا ٹی وی لائسنس معطل کر رہے ہیں۔ پی بی اے نے چیئرمین پیمرا کے 24 اپریل 2020 کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔