جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

کرائے کے گھر سے کروڑوں کے گھر تک کا سفر۔۔ ۔۔ اقرار الحسن کراچی آنے سے شروعات کے دن سے لے کر اب تک کے بارے میں بتاتے ہوئے افسردہ ہوگئے

datetime 13  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی اقرار الحسن نے اپنا یوٹوب چینل بنایا ہے جہاں ان کے تین لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں اور صارفین ان کی ویڈیوز کو کافی پسند کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ ان کے مشہور پروگرام سر عام سے تو واقف ہی ہوں گے جس کے باعث انہیں

حقیقی معنوں میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔حال ہی میں سید اقرار الحسن نے اپنے چینل پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو یہ بتایا کہ وہ کراچی شہر چھوڑ کر لاہور شفٹ ہورہے ہیں۔ہماری ویب کے مطابق ان کے چاہنے والے متعدد مداح ان کے فیصلے پر افسوس پر اظہار افسوس کر رہے ہیں اور بہت لوگ انہیں لاہور شہر شفٹ ہونے پر ویلکم کہتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ شہر کراچی سے ان کی کئی یادیں جڑی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے پہلاج نے اسی شہر میں آنکھ کھولی ، پہلا آنسو بھی اسی شہر میں گرایا،بیٹے کے اسکول کا پہلا دن بھی اسی شہر میں دیکھنا نصیب ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ 12 سال قبل جب کراچی آئے تھے تو اپنا پہلا سفر رکشے میں طے کیا تھا۔پہلا کھانا سندھی مسلم میں کھایا تھا ،اس کے بعد کراچی کا برنس روڈ ، بوٹ بیسن اور پھر گیسٹ ہاؤس کے مقیم رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں چند سال تو ہم کرائے کے گھر میں رہے تھے۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں شفٹ ہوئے۔ اقرار نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی گاڑی کراچی میں خریدی۔ انہوں نے بتایا کہ سب رشتے دار میرے لاہور میں ہے اس لیے وہاں جارہا ہوں۔ لاہور میں میرا گھر زیر تعمیر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…