جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

شادی کے بعد ٹائم نہ دینے پر نوجوان نے دوست کو قتل کر دیا

datetime 13  اگست‬‮  2021 |

ساہیوال(مانیٹرنگ، این این آئی) ساہیوال میں شادی کے بعد وقت نہ دینے پر نوجوان نے اپنے دوست کو قتل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں عدالتی اہلکار تھے اور گہرے دوست تھے، محمد شاہد کی کچھ عرصہ قبل شادی ہو گئی تھی اور اس وجہ سے اس نے اپنے دوست شہزاد فرید کو وقت دینا کم کر دیا تھا، جس پر اس کے دوست کو دکھ ہوا، ملزم شہزاد ایک روز شاہد کو ساتھ لے گیا

اور اس سے اپنے تحائف کی واپسی کا مطالبہ کرنے لگا جس پر دونوں میں تکرار ہو گئی اور شاہد کو شہزاد فرید نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق شہزاد پہلے ہی اپنے دوست کو مارنے کا منصوبہ بنا چکا تھا اسی وجہ سے اس نے موٹر سائیکل بھی محمد شاہد کی استعمال کی۔پولیس نے ملزم شہزاد فرید کو گرفتار کر لیاہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ دوسری جانب پولیس سول لائن نے قبضہ مافیا اور جعل سازی کے ذریعے ایک معذور اور گونگے بہرے خاندان کے ایک کروڑ کے گھر پر قبضہ کر نے کے الزام میں 6 جعل سازوں کے خلا ف مقدمہ درج دو افراد گرفتار کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق میونسپل ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی جہاز گراؤنڈ میں گونگے بہرے معذور خاندان کے صغیر الہی کو 5مر لہ کا پلاٹ الاٹ ہوا تھا جس پر رہائش تعمیر کر لی اور فراڈیوں نے ایک با اثر سیاسی جماعت کے عہدیدار محمد اقبال کے ذریعے جعلی فرد ملکیت بنوا کر ایک کروڑ روپے مالیت کے مکان پر ذو الفقار علی سیالوی،محمد اشفاق،ارسلان الرحمن،محمد ریاض اور محمد اسلم جعل سازی اور بوگس دستاویزات کے ذریعے اپنے نام کروایا تو جعل سازی اورفراڈ ثابت ہوگیا۔جس پر عدالت کے حکم پر پولیس نے صغیر الہی کی مد عیت میں چھ فراڈیوں کے خلاف مقدمہ 468,420اور471 ت پ درج کر کے دو ذو الفقار علی اور محمد ریاض کو گرفتار کر لیا۔

ساہیوال کے نواحی علاقے میں ڈاکو اور نقب زن ایک سر کاری اہل کار،دو کاشتکاروں اور ایک بیو پاری سے 18 لاکھ 3ہزار روپے کی نقدی،زیورات اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔چک85۔سکس آر کوٹ خادم علی شاہ میں تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر ایک سر کاری اہل کار شفقت شمعون سے نقدی3ہزار روپے اور موبائل چھین لیا اور

فرار ہو گئے۔چک62۔فائیو ایل میں کاشتکار وزیر احمد کے گھر سے تین نقب زن تین لاکھ روپے کی نقدی اور ڈیڑھ لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔90۔بارہ ایل موڑ کے قریب ایک کاشتکار عورت شمیم اختر کے گھر سے نقب زن ڈھائی لاکھ روپے کی نقدی اور تین لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔چک131۔نائن ایل

میں ایک بیو پاری اعجاز احمد کے گھر سے 3نقب زن ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی نقدی اور تین لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے دو ملزموں رب نواز اور علی احمد کو گرفتار کر لیا۔پولیس فرید ٹاؤن،یوسف والہ،شاہ کوٹ اور ڈیرہ رحیم نے شفقت شمعون،نذیر احمد،شمیم اختراور اعجاز احمد کی مد عیت میں چار مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…