ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کے تمام ترجمان فارغ کر دیے گئے

datetime 13  اگست‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کوایک بار پھر بطور ترجمان پنجاب حکومت ذمہ داریاں سونپ دی گئیں جبکہ کابینہ میں نئے شامل ہونے والے اسد کھوکھرکو ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان صوبائی وزیر جیل خانہ جات کی

ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔وزیر جیل خانہ فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ترجمان کی اضافی ذمہ داری دئیے جانے پر اعلی قیادت کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے فیاض الحسن چوہان کو ترجمان مقرر کرنے کے بعد بقیہ تمام ترجمانوں کو فارغ کر دیا ہے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔انہوں نے کہاکہ بطور ترجمان حکومت بزدار حکومت کی کامیابیاں عوام کے سامنے لانا میرا بنیادی ایجنڈا ہے،بزدار حکومت کے خلاف اپوزیشن کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔علاوہ ازیں پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزیر ملک اسد کھوکھر کو ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ کا محکمہ الاٹ کر دیا گیا۔وزیر اعلی کی منظوری کے بعد اسد کھوکھر کو محکمہ الاٹ کرنے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا۔اسد کھوکھر نے دس اگست کو وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…