راولپنڈی (این این آئی)واہ کینٹ میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کے ایک پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں تین ملازمین جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کے ایک پلانٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ملازمین جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پی او ایف واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی طور پر دھماکہ ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں 3 ملازمین جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی جگہ کو کلیئر کردیا گیا ہے اور صورتحال پی او ایف ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے قابو میں ہے۔