ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

ایف بی آر نے سٹیل مصنوعات کی کم از کم نئی قیمتوں کا تعین کر دیا

datetime 11  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے سٹیل مصنوعات کی کم از کم نئی قیمتوں کا تعین کر دیا۔مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سٹیل مصنوعات میں اضافہ کے پیش نظر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جاری کردہ ایس آر او 985 بتاریخ 4 اگست 2021 کے تحت سٹیل مصنوعات کی کم از کم قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس سے پہلے سٹیل مصنوعات کی قیمت کا تعین ایس آر او 992 کے تحت 4 ستمبر 2019 کو کیا گیا تھا۔ ایف بی آر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 2 ذیلی شق 46 کے تحت سٹیل مصنوعات کی کم از کم قیمت کا تعین کرنے میں بااختیار ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق سٹیل بار کی قیمت کا تعین 1 لاکھ 40 ہزارروپے، سٹیل بلٹ 1لاکھ 25 ہزار روپے ، سٹیل انگوٹس اور شپ پلیٹس 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور سکریپ 1 لاکھ 18 ہزار روپے فی میٹرک ٹن کیا گیا ہے۔ایف بی آر نے مزید وضاحت کی ہے کہ سٹیل مصنوعات کی مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافہ کی وجہ سے ایف بی آر نے نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے تا کہ ریونیو نقصان نہ ہو۔ مستقبل میں قیمتوں کا تعین سہ ماہی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…