پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

امریکا، اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان خفیہ معاہدے کا انکشاف

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)عرب اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے صہیونی ریاست، امریکا اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان خفیہ معاہدے کا انکشاف کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا ، فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان سہ فریقی معاہدہ طے پایا ہے جس کی تفصیلات منظر عام پرآنے لگی ہیں۔

ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وضاحت کی کہ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ فلسطینی اور اسرائیلی امور ھادی عمرو کے خطے کے دورے دوران یہ معاہدہ طے پایا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سہ فریقی ڈیل میں ایسے نکات بھی شامل ہیں جو فلسطینی قوم اور فلسطینی کاز کے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔ذرائع نے تصدیق کی کہ معاہدے کی دستاویز پر 14 جولائی 2021 کو دستخط کیے گئے۔ دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی انتظامیہ فلسطینی میڈیا اور تعلیمی نصاب کی سخت نگرانی کرنا چاہتی ہے اورنفرت پر اکسانے کے خلاف قائم سہ فریقی کمیٹی کو دوبارہ فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے خبردار کیا کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایک اسرائیلی امریکی فلسطینی کمیٹی قیدیوں کے قانون پر ایک فارمولا تیار کرے گی جس پر اتھارٹی اس پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ اسرائیل اور امریکا کی نگرانی میں قائم یہ کمیٹی فلسطینی اتھارٹی پرنظر رکھے گی اور پہلے سے طے شدہ امور میں فلسطینی اتھارٹی کے اندر پائی جانے والی بدعنوانی کے کیسز کو بھی سامنے لانے کے اقدامات کرے گی تاکہ کمیٹی پر اعتماد بڑھایا جا سکے۔فلسطینی اتھارٹی پر اسرائیلی-امریکی کمیٹی کی جانب سے عائد کردہ معاملات میں سے ایک رام اللہ میں فلسطینی وزارت خزانہ کی دستاویزات اور اکائونٹس کا امریکی اور بین الاقوامی اکائونٹنگ اور آڈیٹنگ کمپنیوں سے آڈٹ کرانا ہے۔ ان کمپنیوں میں سے ایک بین الاقوامی کمپنی پرائس واٹر ہائوس بھی ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…