ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 12 اگست کی رات سے 15 اگست کے دوران آزادکشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران جہلم، گجرات، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال،

گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، سر گودھا، میانوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ ، وزیرستان، ٹانک، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، لیہ، گلگت بلتستان میں غذر، استوار، دیامیر، اسکردو، گلگت، ہنزہ، نگر، گانگچھے اور کھرمنگ میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کامزید کہنا ہے کہ 15 اگست کی شام سے 17 اگست کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، نصیر آباد اور جعفر آباد میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ کوہلو، لورالائی ، بارکھان، ژوب، زیارت، کوئٹہ، مستونگ، خضدار اور قلات میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش

کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اور 15 اگست ہفتہ اور اتوار کے دوران بارشوں کے باعث شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، کشمیر، اسلام آباد و راولپنڈی، نارووال اور سیالکوٹ کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، 15 اور 16 اگست کو ڈیرہ غازی خان اور مشرقی بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ آج ساون کی 27تاریخ ہو چکی ہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…