منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگلے بجٹ کے بعد ہوسکتا ہے کہ ملک میں وقت سے 4 یا6 ماہ پہلے انتخابات کا اعلان کردیا جائے، فیصل واوڈا

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سنیٹرفیصل واوڈا نے کہاہے کہ اگلے بجٹ کے بعد ہوسکتا ہے کہ ملک میں وقت سے 4 یا6 ماہ پہلے انتخابات کا اعلان کردیا جائے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ یہ میرا ذاتی تجزیہ ہے جو میں حکومت کی کارکردگی کے بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی اس وقت حکومت کی تبدیلی کا سوچ رہے ہیں تو وہ صرف یہ خواب دیکھ سکتے ہیں مگر یہ بات حقیقت کے برعکس ہے، کسی میں ہمت نہیں ہے وہ اس وقت حکومت کو ہٹاسکے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی موجودہ پالیسی میں تسلسل ہونی چاہئے اور مجھے امید ہے کہ اگلے انتخابات میں تحریک انصاف کو سادہ نہیں دو تہائی اکثریت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیماری کا بہانہ بناکر ملک سے بھاگ گئے اور اب ویزے کیلئے اپیلیں کررہے ہیں مگرکسی ن لیگی رہنما کو کوئی شرم نہیں آئی۔فیصل واوڈا نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان اس وقت تک کوئی خلیج نہیں آسکتی جب تک عمران خان نوازشریف کی طرح ملک دشمنی پر مبنی کوئی کام نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کام کرتا ہوں ن لیگیوں کی طرح غلامی نہیں کرتا اگر کل کو عمران خان کا کوئی بیٹا آجائے تو میں ان کی نیچے کام نہیں کروں گا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…