ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا ارباب غلام رحیم کو فعال کرنے کا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کی جانب سے سندھ میں ارباب غلام رحیم کو فعال کرنے کا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد مہر قبیلے کوآزمانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جی ڈی اے رہنماچیف سردار علی گوہر خان مہر اور انکے قریبی اتحادی میر ہالار خان پتافی کو میدان میں اتارنے کا مہرہ تیار ہو گیا آئندہ چند روز میں دونوں رہنمائوں کو اہم ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق

پیپلز پارٹی کی جانب سے ارباب غلام رحیم کے بھتیجے ارباب لطف اللہ کو وزیر اعلی سندھ کا معاون خصوصی مقرر کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی چالوں کا جواب سیاست سے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اس ضمن میں صوبائی وزیر عبدالباری پتافی کے چھوٹے بھائی ہالار خان پتافی کو گھوٹکی میں ان کے مد ِ مقابل کھڑا کرنے کی حکمت ِ عملی مرتب کی گئی ہے جبکہ مہر قبیلے کو سندھ کی حکمرانی کی دعویدار جماعت کو ٹف دینے کے لیے بڑی ذمہ داری دینے کا مسودہ تیار کیا گیا ہے. چند روز قبل علی گوہر خان مہر کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ہونے والی ملاقات بھی اہم تصور کی جا رہی ہے ۔واضح رہے چند روز قبل پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ میں سیاسی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سابق صوبائی وزیر نادر اکمل لغاری کو بھی اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیاتھا تاہم ان کی جانب سے طبیعت ناساز ہونے کے باعث تحریک انصاف کی تمام تر پیشکش سے معذرت کرتے ہوئے انکی جگہ ہالار خان پتافی کو ذمہ داری دینے کامطالبہ کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…