ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

کلونجی میں 100 مختلف بیماریوں کا علاج

datetime 10  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کلونجی میں 100 مختلف بیماریوں کا علاج چھپا ہے کلونجی عام طور پر ہر گھر میں موجود ہوتی ہے اور اسے کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن اکثر لوگ اس کے حیرت انگیز فوائد سے واقف نہیں ہیں لیکن آج کے فوڈز آپ کو بتائے گا

کلونجی کے وہ فوائد جو آپ نے کبھی نہیں سُنے ہوں گے تاکہ آپ بھی اُٹھا سکیں کلونجی کے استعمال سے بھرپور فائدہ۔ کلونجی کے یہ سیاہ بیج متعدد طبی فوائد فراہم کرتے ہیں ان میں وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر غذائی اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں۔قبض ایک عام مسئلہ ہے جس سے کبھی نہ کبھی ہر کوئی متاثر ہوتا ہے اگر آپ بھی قبض کا شکار ہیں تو کلونجی کے تیل کو بغیر دودھ کی چائے میں ملا کر پی لیں اس سے فوری قبض ختم ہوجائے گا۔ یرقان ایک ایسا مرض ہے کہ اگر بروقت اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے، یرقان کے باعث بچوں اور بڑوں کی جلد اور آنکھوں کی رنگت زرد ہو جاتی ہے۔اس سے نجات کے لئے اگر اجوائن کی کچھ مقدار کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھا جائے اور صبح چھان کر اس میں کلونجی کا تیل آدھے چائے کا چمچ ملا کر دن میں ایک بار استعمال کریں تو یہ عمل آپ کو یرقان سے چھٹکارا دلا سکتا ہے۔ لڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کے لیے بھی کلونجی انتہائی فائدے مند ہے، اگر آپ بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو کلونجی کا تیل گرم پانی میں ملا کر پینا اپنی عادت بنا لیں۔ اگر آپ کے دانتوں میں درد ہے، مسوڑھوں سے خون آتا ہے یا پھر سوجن ہے تو اس کے لئے کلونجی سے بہتر کچھ نہیں، آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل نیم گرم پانی میں ملا کر غرارے کریں اس کے علاوہ متاثرہ دانتوں پر کلونجی کا تیل لگائیں یہ درد کو بھی کم کرنے میں مدد دے گا۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی کلونجی کا تیل کا استعمال نہایت فائدے مند ہے ایک پیالی قہوے میں ایک چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملائیں اسے دن میں دو بار صبح شام استعمال کریں، اس سے آپ کی بلڈ شوگر لیول میں کمی آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…