ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

غیر ت کے نام پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

datetime 10  اگست‬‮  2021 |

لاہور (ا ین این آئی) غیر ت کے نام پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق مسلم پورہ کے علاقہ میں فقیر حسین نامی ملزم نے تین بچوں کی ماں 27سالہ روزیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر لیا،ایف آئی آر کے مطابق والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی گیارہ سال قبل شادی ہوئی تھی، دو ماہ سے خلع لینے کے بعد ہمارے ساتھ رہ رہی تھی، روزیہ کا شاہ زیب نامی شخص سے تعلق تھا جس پر اسے بہت بار سمجھایا، بھائی فقیر حسین کو روزیہ کا شاہ زیب کے ساتھ تعلق ناگوار گزرا جس پر اس نے بہن کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فقیر حسین موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…