لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ اہم ذمہ داریاں اور فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کی اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی
جس میں فردوس عاشق اعوان کیلئے نئی اہم ذمہ داریوں کی نوید سنائی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم فردوس عاشق اعوان کے وفاق میں کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب نے فردوس عاشق کی پنجاب میں سیاسی کردار ادا کرنیکی خواہش ظاہر کردی ہے۔فردوس عاشق نے اعتماد پر وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قیادت جہاں مناسب سمجھے ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ اہم ذمہ داریاں اور فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کی اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم آئندہ ہفتے دورہ لاہور کے دوران کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عون چودھری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے اورانہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکو پیش کر دیا ہے۔عون چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلی آفس نے رابطہ کیا اور انہیں کہا گیا یا تو ترین گروپ چھوڑیا استعفیٰ دیں،جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے مقاصد کے حصول کیلئے سب سے زیادہ جدوجہد کی،2018کی انتخابی کامیابی میں بھی جہانگیر ترین کا کردار کلیدی رہا، ان کے ضمیرنے وفادارشخص کوچھوڑنے کی اجازت نہیں دی، جہانگیر ترین
گروپ پر استعفیٰ دینے کو ترجیح دی۔ ایک اور ذرائع نے بتایا کہ عون چوہدری پر اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ میں لانے کے لیے لابنگ کا الزام ہے۔عون چوہدری کو ایوان وزیر اعلیٰ لاہور طلب کیا گیا تھا۔عون چوہدری نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے انہیں اپنا تحریری استعفیٰ پیش کر دیا۔