لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ اہم ذمہ داریاں اور فیاض الحسن چوہان کووزارت اطلاعات کی اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی جس میں فردوس عاشق اعوان کیلئے نئی اہم ذمہ داریوں کی نوید سنائی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم فردوس عاشق اعوان کے وفاق میں کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب نے فردوس عاشق کی پنجاب میں سیاسی کردار ادا کرنیکی خواہش ظاہر کردی ہے۔فردوس عاشق نے اعتماد پر وزیراعظم ، وزیراعلی پنجاب اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قیادت جہاں مناسب سمجھے ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ اہم ذمہ داریاں اور فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کی اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم آئندہ ہفتے دورہ لاہور کے دوران کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نانا پاٹیکر نے انتقال سے چند گھنٹے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پلان تبدیل، نیا شیڈول سامنے آگیا
-
‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ر...
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ، اعلامیہ جاری
-
پی ٹی آئی کے حق میں کیپٹن صفدر کا بڑا بیان، اہم بات کہہ دی
-
الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
سردیوں میں گیس کا شیڈول کیا ہوگا؟ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا



















































