جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

میں نے بیوی کے ساتھ جھاڑو بھی د ی ہے مشہور مصنف اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ‎

datetime 6  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )نامور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان نے صدف کنول کے شوہر کے حق میں دیے گئے بیان پر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے خود بھی بیوی کیساتھ گھر میں جھاڑو دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمٰان کا کہنا تھا کہ کیا بیٹی کا

یہ یاد رکھنا کہ یہ میرے باپ کا جوتا ہے اس کو ملازمہ قرار دے دیتا ہے؟ یا بیوی کا شوہر کی شرٹ یاد رکھنا یا پھر اس کی کوئی ذمہ داری پوری کردینے سے کیا بیوی ملازمہ بن جاتی ہے؟۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیل الرحمان قمر کا مزیدکہنا تھا کہ کوئی مرد جب کسی عورت سے شادی کرتا ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اسے ملکہ کی طرح رکھے، ایک زمانہ تھا جب میں نے بھی اپنی بیوی کے ساتھ جھاڑو دی، برتن دھوئے، اس کی دالیں چنیں کیوں یہ کام کرنے سے کسی کا مرد یا عورت ہونا واضح نہیں ہوتا ہے، یہ تو ہم ایک دوسرے کی محبت میں کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی جانب سے پاکستانی روایات اور ثقافت سمیت ‘شوہر’ کی اہمیت سے متعلق دیے گئے بیان نے ملک میں نئی بحث چھیڑ دی اور لوگ منقسم دکھائی دیے۔صدف کنول نے چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ پاکستان کی سماجی روایات اور ثقافات یہ ہیں کہ شادی شدہ خاتون کو نہ صرف شوہر کے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے جوتے بھی اٹھانے ہوتے ہیں۔صدف کنول نے فیمنزم اور عورت مارچ کے معاملے پر بھی محتاط انداز میں گفتگو کی اور کہا کہ وہ مذکورہ معاملے پر بحث نہیں کریں گی، تاہم وہ اتنا کہنا چاہتی ہیں کہ ایک بیوی کو اپنے شوہر کی تمام ضروریات اور چیزوں کا علم ہونا چاہیے۔اداکارہ کے مطابق بیوی ہونے کے ناتے ہر خاتون کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے شوہر کے کپڑے کہاں ہوتے ہیں، ان کے شوہر کی کیا ضروریات ہیں اور یہ کہ وہ ان ساری چیزوں کا خیال رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سماجی روایات اور ثقافت یہ ہیں کہ ایک خاتون کو شادی کرنی ہوتی ہے، ان کا شوہر ہوتا ہے اور بیوی ہونے کے ناتے عورت کو شوہر کے کپڑے بھی استری کرنے ہوتے ہیں تو ان کے جوتے بھی اٹھانے پڑتے ہیں۔اداکارہ کے مذکورہ بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور وہ 30 اور 31 جولائی کو ٹاپ ٹرینڈ بھی رہیں۔اداکارہ کی جانب سے شوہر کی اہمیت بیان کیے جانے پر جہاں زیادہ تر لوگ ان کی تعریف کرتے دکھائی دیے، وہیں بعض لوگوں نے ان پر تنقید کی کہ انہوں نے یہ بات کیوں کی کہ شوہر کا بیوی کی ضروریات کا خیال رکھنا ضروری نہیں۔کئی لوگوں نے صدف کنول کے بیان کو پاکستانی روایات کا عکاس قرار دیا۔لوگوں نے ان کی بات کو عین اسلامی بھی قرار دیا، تاہم بعض لوگوں نے اداکارہ کے ماضی کے آئٹم سانگ میں پرفارنس اور ماڈلنگ کو بنیاد بنا کر ان پر تنقید کی کہ اب وہ دوسروں کا مذہب کا درس دے رہی ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…