اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تاہم دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔