لاہور (آن لائن) پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے ساتھ لگائی جانے والی بوگیوں کے بحران کے بعد مسافر ٹرینیوں کی ایڈوانس بکنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز حکام نے بالخصوص پرائیویٹ کی جانے والی مسافر ٹرینوں کے نجی مالکان کو مسافر بوگیوں کی
فراہمی کے لئے 30 اگست تک کی مہلت دے رکھی ہے جبکہ ان دنوں 12 مسافر ٹرینیں شارٹ کمپوزیشن کے ساتھ چلائی جا رہی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلویز کی کیرج فیکٹری سے بوگیوں کی فراہمی تک شارٹ کمپوزیشن کے ساتھ چلائی جانے والی ٹرینوں کی ایڈوانس بکنگ بند رہے گی۔