پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

مرد کو افضل بنایا گیا ہے، بس بات ختم، نور بخاری

datetime 4  اگست‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)مذہب کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ خدا نے مرد کو افضل بنا کر تخلیق کیا اور اس معاملے پر بحث فضول ہے۔نور بخاری نے حال ہی انسٹاگرام اسٹوری میں صدف کنول اور شہروز سبزواری کی جانب سے دیے گئے

بیانات کی ایک خٰبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے اس پر اپنا رد عمل دیا اورمرد کو افضل قرار دیا۔نور بخاری نے اسٹوری میں شہروز سبزواری کی خبر کا لنک شیئر کیا، جس میں اداکار نے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ صدف کنول نے دین اسلام کے دائرے میں رہ کر شوہر کی اطاعت کی بات کی اور ان کی مخالفت کرنے والے افراد بے شرمی عام کرنے کے خواہاں ہیں۔شہروز سبزواری نے اہلیہ کے بیان پر لوگوں کے ہنگامے کے بعد ایک پروگرام میں حال ہی میں صدف کنول کا ساتھ دیا تھا اور کہا تھا کہ ملک کی 90 فیصد خواتین ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ملک میں عورت مارچ میں غلط نعرے لگائے گئے اور آزادی مانگی گئی مگر وہ اس معاملے پر خاموش رہے۔شہروز سبزواری کے مطابق صدف کنول کے بیان کی مخالفت کرنے والے مذہبی احکامات کے خلاف ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا تھا کہ کیا عورت کی تذلیل کرنا ہی فیمنزم ہے؟شہروز سبزواری کے بیان پر نور بخاری نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ مرد کو افضل بناکر تخلیق کیا گیا ہے اور اس معاملے پر بحث نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں صدف کنول کے بیان کی جانب اشارہ دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے صرف یہ بتایا تھا کہ دین اسلام کی تعلیمات کیا ہیں مگر بدقسمتی سے دین سے دوری کے باعث ہم ان کی باتوں سے انکار کر رہے ہیں۔نور بخاری نے لکھا کہ دین سے دوری اور جدیدیت کے تقاضوں کی وجہ سے ہم مذہبی تعلیمات کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ مرد کو افضل بنائے جانے کے معاملے پر بحث نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے اپنی ایک اور اسٹوری میں قرآن کریم کی ایک آیت کا ترجمہ لکھا جس میں شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کا لباس قرار دیا گیاہے۔نور بخاری نے اپنی ایک اور اسٹوری میں تنقید کرنے والے افراد کو ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا غصہ کسی اور جگہ جاکر نکالیں۔سابق اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کے لیے لکھا کہ ان کے اکائونٹ پر ان کی مرضی چلی گی، اس لیے وہ اپنا غصہ کسی دوسری جگہ جاکر نکالیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…