پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

سعودی عرب آنے کے خواہشمندوں کے لیے کون سی ایپ ضروری قرار دیدی گئی؟اہم خبر

datetime 4  اگست‬‮  2021 |

ریاض(این این آئی) بیرون ملک سے سعودی عرب آنے کے خواہش مند مسافروں کیلئے مملکت کے آن لائن پلیٹ فارم توکلنا نے اہم وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ

توکلنا پر اپنے قیام کی جگہ بھی بتانا ہوگا، دریں اثنا مختلف سوالات بھی پوچھے جاسکتے ہیں،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے مملکت آنے والے مسافروں کو توکلنا ایپ پر اپنا اندراج کرانا لازمی شرط ہے، اسی ضمن میں آن لائن پلیٹ فارم نے وضاحت اور اندراج کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اندراج کے لیے پہلے توکلنا ایپ ڈائون لوڈ کریں، بعد ازاں پلیٹ فارم پر موجود تسجیل جدید نئے اندراج کے خانے کو پش کیا جائے، یہ مرحلہ عبور کرنے کے بعد زائر (وزیٹر یا خلیجی) میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پھر سسٹم ضروری معلومات کے اندراج کا تقاضا کرے گا۔مطلوبہ معلومات میں پاسپورٹ یا خلیجی شناختی کارڈ نمبر، شہریت، تاریخ پیدائش اور موبائل نمبر شامل ہیں۔مذکورہ بالا معلومات کے اندراج کے بعد منظوری کو پش کریں جس کے بعد موبائل پر شناختی کوڈ آئے گا جسے ایپ میں انٹر کریں اور اپنا پاسورڈ ڈالیں، اس طرح ایپ پر آپ کا اندراج ہوجائے گا۔توکلنا پر اپنے قیام کی جگہ بھی بتانا ہوگا، دریں اثنا مختلف سوالات بھی پوچھے جاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…