جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑے منصوبے ”کامیاب پاکستان“کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے کامیاب پاکستان منصوبہ 9 اگست کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور وزارت کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جس میں حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے

کی لانچنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان 9 اگست کو کامیاب پاکستان منصوبے کا آغاز کریں گے۔وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ ہاؤسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضے کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہوں گے، ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے۔ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے اجلاس کو بتایا کہ لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے، جس کیلئے اربوں روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، 5 لاکھ روپے تک بغیر سود کے قرضہ دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کامیاب کسان پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی، حکومت مستحق خاندان کے 1 فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو لوکاسٹ ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا، مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…