جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فیصل قریشی ڈیلٹا وائرس میں مبتلاہوگئے‘خود کو قرنطینہ کرلیا

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی ڈیلٹا وائرس کا شکار ہوگئے۔اس حوالے سے فیصل قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی صحت سے متعلق ایک اہم اطلاع دی۔فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں کیونکہ ڈیلٹا وائرس ہمارے بہت قریب ہے۔اداکار نے کہا کہ ’گزشتہ روز مجھ میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد، میں نے کچھ دن کے لیے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ’مجھ میں ابھی تک ڈیلٹا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے لیکن احتیاطاََ میں آئسولیٹ ہوں۔فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ’میں کورونا ویکسین لگوا چکا ہوں اور اس کے باوجود بھی مجھے ڈیلٹا وائرس ہوگیا ہے۔ اداکار کی اس انسٹاگرام اسٹوری کے بعد شوبز ستاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین اْن کی جلد صحتیابی کے لیے دْعاگو ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…