لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی ترجیحات محض لوٹ مار ہے۔سیلاب سے نمٹنے کے لیے بجٹ ریلیز ہوا مگر کس کی جیب میں گیا ؟؟ پنجاب نے سیلاب کی روک تھام کے نام پر اربوں روپے کھائے۔ لیکن سیلاب سے نمٹنے کے لیے کوئی منصوبی بندی نہیں کی گئی۔سال ختم ہوا اور پھر سے سیلاب آ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران جے آئی ٹی، کمیشن اور کمیٹیاں مطلب کی بناتے ہیں۔ اور اگر رپورٹ ان کے خلاف آ جائے تو رپورٹ حاصل نہیں کرنے دیتے۔ ہم آخری دم تک سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے ذمہ داران کا تاقب کریں گے۔ یہ ظلم اور انصاف کی جنگ ہے جو انصاف ہی جیتے گا۔ پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے اور ملک بھر سے امیدوار کھڑے کریں گے۔