ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان آنیوالے 6 سال کے بچوں کی بھی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار،سی اے اے نے ایڈوائزری جاری کردی

datetime 4  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔سی اے اے کے مطابق 9 اگست سے پاکستان آنے والے 6 سال کے بچوں کی بھی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔سی اے اے نے بتایا کہ پاکستان کے ائیرپورٹس پر 6 سال کے مسافروں کیریپڈ انٹیجن ٹیسٹ بھی ہوں گے تاہم کورونا وائرس مثبت آنے پر 12 سال کی عمر کے مسافروں کو محکمہ صحت کے قرنطینہ سینٹر میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ٹریول ایڈوائزری کے مطابق پاکستان آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا کی منفی رپورٹ ساتھ رکھنی ہوگی۔سی اے اے نے بتایا کہ 9 اگست سے نئے احکامات پر عملدرآمد شروع ہوگااور نئی ٹریول ایڈوائزری سے متعلق تمام ائیرلائنز کو ہدایت جاری کردی ہیں۔سی اے اے کے مطابق کورونا کے پیش نظرپاکستان کے ائیرپورٹس پر مزید سخت فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…