جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کرونا کی چوتھی لہر، وفاقی حکومت نے پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

datetime 3  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارلحکومت میں کرونا کی چوتھی لہر کے پیش نظرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ہدایت پر وفاقی ضلعی انتظامیہ نے پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ،مارکیٹیں رات 8بجے تک کھلی رہیں گی،ہفتہ میں دو چھٹیوںکے

علاوہ تمام کمر شل سرگرمیاں معطل رہیں گی،ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،میڈیکل اسٹور،پٹرول پمپ،تندوراور بیکریاں پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی ۔گزشتہ روز منگل کو ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا کی چوتھی اور ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر انڈورڈائٹنگ مکمل بنداور باہر ڈائٹنگ کا وقت دس بجے تک مقرر کر دیا گیا ہے ،ہفتہ میں دو دن چھٹی کا اطلاق ہوگا،تمام مزارات ،سینما گھروں، جم اور انڈور کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہو گی،اور سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں،8 اگست سے ان ڈور شادیوں پر مکمل پابندی ہو گی تا ہم آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں400 افراد ایس او پیز کے ساتھ شرکت کر سکیں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی اور پابندیوں کا اطلاق پورے اسلام آباد میں ہوگا، شہر بھر کی داخلہ اور خارجی ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی تعداد گنجائش سے پچاس فیصد کم رکھی جائے گی۔نوٹیفکیشن کا اطلاق3 اگست سے 31اگست تک نافذالعمل ہو گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…