پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

تانگہ پارٹی اپنے مستقبل کی فکر کرے ،عمران خان نے آب حیات نہیں پیا‘عظمی بخاری

datetime 3  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کل بھی متحد تھی،آج بھی متحد ہے اور ہمیشہ متحد رہے گی، خادمہ باجی آپ ہماری تکلیف میں ہلکان ہونے کی بجائے بھان متی کے کنبے کو اکٹھا کرکے لولی لنگڑی بنائی گئی حکومت کی فکر کریں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن)میں نقب زنی کرنے والے ہر دور میں رسواہوئے ہیں،خادمہ جی،ن سے ش نکالتے نکالتے مشرف دبئی فرار ہو گیا ۔شہبازشریف اپنے بھائی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے،شہبازشریف بھائی کا ساتھ دینے کی وجہ سے چار بار جیل جاچکے ہیں،شہبازشریف کو دو بار وزیراعظم بننے کی آفر ملی لیکن انہوں نے وزارت عظمی کی کرسی پر نوازشریف کا ساتھ دینے کو ترجیح دی۔انہوںنے کہاکہ کرائے کے گھوڑے آج نوازشریف اور شہبازشریف کا مقابلہ کرانے کی کوششیں کررہے ہیں۔نوازشریف اور شہبازشریف مسلم لیگ(ن)کیلئے لازم ملزوم ہیں ،تانگہ پارٹی اپنے مستقبل کی فکر کرے ،عمران خان نے آب حیات نہیں پیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…