اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

برطانوی ہائیکورٹ نے نیب کو 13 اگست تک اربوں روپے براڈشیٹ کو ادا کرنے کا حکم دے دیا

datetime 2  اگست‬‮  2021 |

لند ن(این این آئی)برطانوی ہائیکورٹ نے نیب کو 13 اگست تک اربوں روپے براڈشیٹ کو ادا کرنے کا حکم دیدیا۔براڈ شیٹ تنازع میں برطانوی ہائیکورٹ کا قومی احتساب بیورو (نیب)کے خلاف نیا حکم آگیا۔لندن ہائیکورٹ کے ماسٹرڈیوسن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب 13 اگست تک براڈ شیٹ کو 3 مختلف مالیت کی ادائیگیاں کرے

بصورت دیگرمتعلقہ بینک کی لندن برانچ کو ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا۔ماسٹرڈیوسن نے نیب کو12 کروڑ22لاکھ 3 ہزار790 ڈالرز ادا کرنے، 110 پانڈز اور اضافی اخراجات کی مد میں 26 لاکھ 29 ہزار680 پانڈز ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔برطانوی ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ فنڈز 10 اگست تک نیب کے وکلا کے اکانٹ میں ہونیچاہیئیں اور یہ فنڈز 13 اگست تک براڈ شیٹ کیاکانٹ میں ہونے چاہیئیں۔فیصلے کے مطابق بینک17 اگست تک محفوظ رقم براڈ شیٹ کے وکلا کے اکانٹ میں ٹرانسفرکا پابندہوگا۔برطانوی ہائیکورٹ کے مطابق مقررہ مدت میں کوئی ایک ادائیگی بھی نہ ہونے پر عبوری حکم حتمی تصور ہوگا۔براڈ شیٹ نے نیب سے33 لاکھ 64 ہزار684 پاونڈز کے حصول کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے مطلوبہ رقم کے بجائے وی اے ٹی سمیت 26 لاکھ 29 ہزار680 پانڈ ادا کرنیکا حکم دیا۔عدالت نے نیب کے وکلا کی درخواست قبل ازوقت لانے کی دلیل کومسترد کردیا اور نیب کے وکلا کو کارروائی مناسب طریقے سے نہ کرنے پربھی تنقیدکا نشانہ بنایا۔نیب وکلا نے عدالت میں کہا تھا کہ حکومت پاکستان سود اوراضافی اخراجات ادا نہیں کریگی۔خیال رہے کہ پاکستان براڈ شیٹ سے معاہدہ توڑنے کے سبب 65 ملین ڈالرتک کا نقصان برداشت کرچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…