ہفتہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2025 

میری بیٹیاں بھی خوش ہیں۔۔ فیصل سبزواری کی فیملی اور ان کی زندگی سے متعلق چند دلچسپ باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

datetime 2  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کی سیاست میں فیصل سبزواری ایک معتبر نام ہے۔ فیصل سبزواری کا شمار کراچی کے ان سیاسی کارکنان میں ہوتا ہے جو کہ پُر تشدد دور میں بھی ٹس سے مس نہ ہوئے، حتٰی کہ آج بھی وہ متحدہ قومی موومنٹ کا حصہ ہیں، وہی متحدہ جس نے کئی مشکلات کا سامنا کیا ہے، فیصل سبزواری متحدہ قومی موومنٹ کے ایک اہم رہنما ہیں جبکہ فیصل کراچی کی

سیاست میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں، 1992 کا آپریشن ہو یا 1997 کا آپریشن، فیصل سبزوار نے ان تمام حالات کو قریب سے دیکھا ہے۔ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق یہی وجہ ہے کہ وہ کراچی کی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں، تعلیمی دور ہی سے سیاست میں حصہ لینے والے فیصل کو شروع ہی سے سیاست کا شوق ہے۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہی بن جاتا اگر سیاست میں نہ آتا، اور کسی کمپنی میں آڈیٹر کام کر رہا ہوتا۔ مگر کراچی کی سیاست کا جنون تھا جبھی اس وقت سیاسی جماعت کا رہنما ہوں، اور وہ بھی ایم کیو ایم کا۔کراچی کی سیاست میں ہلچل مچانے والے فیصل سبزواری کی زندگی بھی کافی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ اتار چڑھاؤ سے مراد یہ ہے کہ فیصل کی مدیحہ سے دوسری شادی تھی۔ وہ اس سے پہلے بھی شادی شدہ تھے۔ مدیحہ نقوی کئی ٹی وی چینلز پر بطور نیوز اینکر کام کر چکی ہیں جبکہ ایک ٹی وی چینل پر بطور مارننگ شو ہوسٹ کام کر چکی ہیں۔ فیصل سبزواری کی پہلی اہلیہ امبر فیصل اور فیصل سبزواری کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، تاہم وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، پہلی شادی سے فیصل کی تین بیٹیاں ہیں جن میں دعا سبزواری، حیا سبزواری اور ردا سبزواری شامل ہیں۔ تینوں بیٹیاں اپنے والد سے بے حد پیار کرتی ہیں جبکہ وہ اس وقت تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔ فیصل سبزواری نے مدیحہ سے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ بھی بڑی سوچ سمجھ کر کیا تھا، یعنی وہ تذبذب کا شکار تھے کہ کہیں ان کی دوسری شادی بھی ناکام نہ ہو جائے۔ لیکن ایک بہترین ساتھی دوسرے کو سمجھنے میں اور احساس کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہی کچھ مدیحہ اور فیصل کے ساتھ ہوا ہے۔فیصل اور مدیحہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے خوش و خرم زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔ فیصل کا کہنا ہے کہ ان کی مدیحہ سے کافی اچھی دوستی ہو چکی ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، احساسات کو سمجھتے ہیں۔ جبکہ مدیحہ کا کہنا تھا کہ فیصل سے شادی سے پہلے جب بھی بات ہوتی تھی تو کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ ہم اتنے اچھے جیون ساتھی بنیں گے۔ میرے ذہن و گمان میں نہیں تھا کہ فیصل اور میں ایک ہی کشتی کے دو سوار ہونگے۔ جبکہ اینکر کے سوال پر مدیحہ کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ (فیصل سبزواری) کی اجازت ہو تو میں بات کروں۔ جس پر اینکر نے کہا کہ آپ اس حد تک فرماںبردار ہیں۔ مدیحہ کا کہنا تھا کہ الحمداللہ میں فرمانبردار ہوں اور اپنے شوہر کی ہر بات کو مانتی ہوں۔ فیصل کی ہر عادت مجھے اچھی لگتی ہے چاہے ان کا بولنے کا انداز ہو یا پھر سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو۔ فیصل سبزواری نے ہر موقع پر مجھے متاثر کیا ہے۔ سب سے اہم چیز جو مجھے اچھی لگتی ہے وہ فیصل کا مزاح بھرا انداز ہے جو میرے چہرے پر مسکراہٹ لے آتا ہے، یعنی انہیں پتہ ہے کہ مجھے کیسے ہنسانا ہے۔ جبکہ فیصل کا کہنا تھا کہ مدیحہ حساس بہت ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ بے وقوفیاں بھی بہت کرتی ہیں مگر سب سے اہم بات ہے کہ وہ دل سے بہت اچھی ہیں، جو کہ انہیں سب میں ایک اچھا انسان بنا دیتی ہے۔ فیصل کا کہنا تھا کہ مجھے تھوڑی ہچکچاہٹ ہو رہی تھی جب میں مدیحہ کا رشتہ لے کر لاہور گیا، میں صبح کی فلائٹ سے لاہور گیا اور شام کی فلائٹ سے واپس کراچی آگیا۔ لیکن میں کافی ہچکچاہٹ میں تھا کہ کیسے بات ہوگی۔ مگر ایک بات واضح تھی کہ میں نے جھوٹ نہیں بولنا ہے، جو میں ہوں وہی بتانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…