بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالر 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 2  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بالترتیب163روپے اور164روپے سے تجاوز کر گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 1.35روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید 162.50روپے سے بڑھ کر163.85روپے اور قیمت

فروخت162.60روپے سے بڑھ کر163.95روپے ہو گئی اسی طرح1.64روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر162.20روپے سے بڑھ کر163.70روپے اور قیمت فروخت162.60روپے سے بڑھ کر164.20روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 80پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 191.30روپے سے بڑھ کر192.50روپے اور قیمت فروخت193.20روپے سے بڑھ کر194روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 224روپے سے بڑح کر225.50روپے اور قیمت فروخت226روپے سے بڑھ کر227روپے پر جا پہنچی۔ دوسری جانب گذشتہ ہفتے مسلسل مندی کا شکار رہنے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو زبردست تیز ی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47400پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب روپے کااضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ کاروباری سرگرمیوں میں بڑھوتری کے باعث72.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام،پیٹرولیم،فوڈز،بینکنگ اور اسٹیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور حصص کی خریداری کے سبب پیر کو

کاروباری سرگرمیاں بلندیوں کی جانب گامزن رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 47100،47200،47300اور47400پوائنٹس کی4بالائی حدیں عبور کر گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 47055.29پوائنٹس سے بڑھ کر 47453.25پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 148.18پوائنٹس

کے اضافے سے 18837.05پوائنٹس سے بڑھ کر 18985.23پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32163.11پوائنٹس سے بڑھ کر 3241755پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب72کروڑ60لاکھ37ہزار953روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم

82کھرب42ارب 71کروڑ13لاکھ 61ہزار73روپے سے بڑھ کر 83کھرب8ارب 43کروڑ73لاکھ 99ہزار26روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 9ارب روپے مالیت کے 25کروڑ23لاکھ 45ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 13ارب روپے مالیت کے 39کروڑ90لاکھ 93ہزار حصص کے سودے

ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر486کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے352کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،118میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ68لاکھ،ہم نیٹ ورک 1کروڑ59لاکھ،بائیکو پیٹرولیم

1کرور37لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ15لاکھ اور حیسکول پیٹرول 1کروڑ7لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں 43.54روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 2854.26روپے ہو گئی اسی طرح 29.56روپے کے اضافے سے اے

کے ڈی ہاسپیٹیلٹی 29.56روپے کے اضافے سے 423.70روپے ہو گئی جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں 80.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 1550.00روپے ہو گئی اسی طرح 36.01روپے کی کمی سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت گھٹ کر 454.00روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…