ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

’ پاکستان کا پہلا وائرل میم 83 لاکھ روپے میں نیلام‘

datetime 2  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے پہلے وائرل میم کا این ایف ٹی گزشتہ روز 20 ایتھریئم میں نیلام ہوگیا۔ یہ مالیت 51 ہزار 244 امریکی ڈالر یعنی 83 لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے جتنی بنتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈوبی فوٹوشاپ پر بنایا گیا یہ میم 13 ستمبر 2015 کے

روز گوجرانوالہ کے محمد آصف رضا نے فیس بک پر پوسٹ کیا تھا جس میں تین تصویروں کے علاوہ ایک انگریزی عبارت بھی دیکھی جاسکتی ہے:Friendship ended with MUDASIR Now Salman is my best friend (مدثر کے ساتھ دوستی ختم، اب سلمان میرا بہترین دوست ہے)۔ 960 پکسل چوڑائی اور 720 پکسل لمبائی والی اس تصویر میں دو لڑکے آپس میں ہاتھ ملا رہے ہیں جبکہ نچلے حصے میں تیسرے لڑکے کی دو تصویریں ہیں جنہیں سبز لکیروں سے کاٹ دیا گیا ہے۔این ایف ٹی نیلام کرنے والی ویب سائٹ ’’فاؤنڈیشن ڈاٹ ایپ‘‘ کے مطابق، پرانی دوستی کے خاتمے اور نئی دوستی کی ابتداء کو سادہ انداز میں بیان کرتا ہوا یہ میم اس قدر مقبول ہوا کہ فیس بُک پر اسے 47 ہزار لائکس ملے، اس پر 27 ہزار تبصرے کیے گئے جبکہ یہ 56 ہزار مرتبہ شیئر کیا گیا۔پاکستان کے پہلے سب سے زیادہ وائرل ہونے والے اس میم کی شہرت ساری دنیا میں پھیل گئی۔ اس کی طرز پر عالمی سیاست سے لے کر شوبز اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جاری چپقلش تک، درجنوں مزید میمز بنائے گئے۔اس این ایف ٹی کا خریدار ’’فورموسا‘‘ (formosa) نامی صارف ہے جس نے اس میم کے خالق کو لکھ پتی بنا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…