اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

روزنامہ امت کے مدیر اعلیٰ رفیق افغان انتقال کر گئے

datetime 2  اگست‬‮  2021 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن) روزنامہ امت کے مدیر اعلیٰ رفیق افغان علالت کے باعث انتقال کر گئے۔رفیق افغان کی نماز جنازہ مسجد الفتح کڈنی ہل پارک میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے رفیق افغان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے

ہوئے کہا کہ رفیق افغان نے صلاح الدین شہید کے صحافتی مشن کو آگے بڑھانے میں عمر وقف کر دی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رفیق افغان پاکستان سے محبت رکھنے والے پختہ نظریاتی وابستگی پر کاربند صحافی تھے، انہوں نے پاکستانی صحافت میں ایک نئے روزنامے کا اضافہ کرکے اپنی قلمی اور انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔صدر مسلم لیگ ن نے چیف ایڈیٹر روزنامہ امت کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے بھی روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر رفیق افغان کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔دریں اثنا صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے روزنامہ امت کے مدیر اعلیٰ رفیق افغان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ورثا سے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ

مقام عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا روزنامہ “امت” کے مدیر رفیق افغان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی جانب سے روزنامہ امت کے مدیر رفیق افغان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ امتیاز احمد شیخ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور کہا کہ اللہ عزوجل لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے(آمین)۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…