جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

حضر ت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کوئی تم سے بھلائی کی امید رکھے تو اسے مایوس مت کر و کیونکہ ؟

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حضر ت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر دنیا میں بہتر ین جگہ ہوتی تو یہاں کوئی بھی روتے ہوئے پیدا نہیں ہوتا۔ کیسے پتا چلے گا کہ کون کتنا قیمتی ہے فرمایا: جس میں جتنا زیادہ احساس ہوگا ۔ وہ اتنا ہی زیادہ قیمتی ہوگا۔ ہمیشہ سمجھوتا کرنا سیکھو

کیونکہ تھوڑا سا جھک جانا کسی رشتے کو ہمیشہ کے لیے توڑ دینےسے بہتر ہے۔ کوئی تم سے بھلائی کی امید رکھے تو اسے مایوس مت کرو کیونکہ لوگوں کو ضروریات کا تم سے وابستہ ہونا تم پر اللہ تعالیٰ کی عنایت ہے۔ صورت اور سیرت میں سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ صورت دھوکہ دیتی ہے۔ جبکہ سیرت پہچان کرواتی ہے۔ جو ذرا سی بات پر دوست نہ رہے سمجھ لینا وہ کبھی دوست تھا ہی نہیں ۔ جب بھی کسی کے ساتھ نیکی کرو تو اسے بھو ل جایا کرو ، جیسے گن اہ کرتے وقت اپنے رب کو بھول جاتے ہو۔ دل کو قابو میں رکھنا، اور اختیار ہونے کے باوجود ناجائز خواہشات پر عمل نہ کرنا یہی اصل مردانگی ہے۔ علم تمہیں راہ دکھاتا ہے۔ اور عمل تمہیں مقصد تک پہنچا دیتا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ اور آخرت پر تیرا ایمان کامل ہوتا ، تو یقیناً توآخرت کی باقی رہنے والی نعمتوں کے عوض دنیا کے فنا ہونے والی نعمتوں کو اختیار نہ کرتا ، اور اعلیٰ درجے کی چیزوں کو چھوڑ کر کم تر اور نکمی چیزوں کو نہ خریدنا ۔ کسی بھی شخص کا ایمان ، احکام شریعت کو تسلیم کرنے اور اطاعت خداوندی سے معلوم ہوتا ہے اور آدمی کی عقل ، عفت او قناعت کےساتھ آراستہ ہونے سے معلوم ہوتی ہے۔ ہمیشہ ایسے شخص کو چنا کرو، جو آپ کو عزت دے کیونکہ عزت محبت سے کہیں زیادہ خاص ہوتی ہے۔ ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:سخاوت یہ ہے کہ تم اپنا مال خرچ کرواور دوسرے کے مال پرنظر نہ رکھو۔ اپنے وہ نہیں ہوتے جو رونے پرآتے ہیں۔ اپنے وہ ہوتے ہیں جو رونے ہی نہیں دیتے۔ مجھے اس شخص پر تعجب ہوتاہے جو روز دیکھتا ہے کہ اس کی عمر اور سانس کم ہورہی ہے اور وہ موت کے لیے تیاری نہیں کرتا۔ جہاں بھی رہو خدا سے ڈرو، ہمیشہ حق بات کہو اگر چہ تلخ ہو۔ لوگ تمہاری عقل سے تمہاری شخصیت کا وزن کرتے ہیں، لہٰذا تم اپنی عقل کا وزن اپنے علم سے بڑھاؤ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…